خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران بے ضابتگیوں کی شکایات پہلے سے قائم الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی جا سکتی ہیں: الیکشن کمیشن

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 18:43

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران بے ضابتگیوں کی شکایات پہلے سے قائم الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے 362 پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ری پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں انتخابی عذرداریوں کیلئے الیکشن ٹریبونل پہلے سے ہی قائم ہیں۔آج ہونے والی ری پولنگ کے دوران بے ضابتگیوں کی شکایات پہلے سے قائم الیکشن ٹریبونلز میں براہ راست دائر کی جا سکتی ہیں۔