شیف انٹرنیشنل اور این سی ایس یونیورسٹی سسٹم پشاور کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعرات 30 جولائی 2015 18:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) شیف انٹرنیشنل جو ایک غیر سرکاری اور فلاحی ادارہ ہے اور این سی ایس یونیورسٹی سسٹم پشاور کے درمیان طلباء و طالبان کیلئے کلینیکل ٹیچنگ اور ٹریننگ کے سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ۔ باہمی یاداشت کے مطابق این سی ایس یونیورسٹی کے الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے طلباء و طالبات بنیادی صحت کی دیکھ بھال،بحالی ،ڈنٹسٹری ، میڈیکل لیبارٹری، امراض چشم، نرسنگ،مصنوعی اعضاء کے ٹیچنگ اور ٹریننگ کیلئے شیف انٹر نیشنل کے چارسدہ میں واقع ہسپتال ڈی ایم آرسی کے خدمات حاصل کرینگے۔

معاہدہ فی الحال 10 سالوں کیلئے ہو گا ۔بعد میں باہمی رضامندی سے معاہدہ میں توسیع کی جاسکے گی۔ یاداشت پر این سی ایس کے چئیرمین اخونزادہ ایم ۔

(جاری ہے)

امین اور شیف انٹر نیشنل کے چیف ایکزیکٹو محمد سہیل آیاز نے دستخط کئے۔ شیف انٹر نیشنل کے چئیرمین اور معروف ماہر امراض ِچشم پروفیسر ڈاکٹر محمد داؤ دخان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے مُلک کا بڑا مسئلہ ہیلتھ ایجوکیشن اور علاج کے معیاری خدمات کا نہ ہونا ہے اس لئے شیف انٹرنیشنل نے اپنا مقصد ہی عوام کو ہیلتھ ایجوکیشن اور علاج معالجے کی معیاری خدمات کو قرار دیاہے۔

این سی ایس کے چئیرمین اخونزادہ ایم ۔امین نے کہا کہ چونکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد داؤد کے ہیلتھ اور ہیلتھ ایجوکیش کیلئے ناقابلِ فراموش خدمات ہیں اس لئے این سی ایس کی طرف سے ہر سال ہر ایک کورس میں ایک سیٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد داؤد کے نام پر غریب طالب علم کو مفت دیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ این سی ایس ڈی ایم آر سی ہسپتال میں ایک مفت ڈنٹل یونٹ تیار کرے گا۔ پروگرام میں شیف انٹر نیشنل کے ڈپٹی CEO اکرام ﷲ خان ، ڈی ایم آر سی کے ایڈمنسٹریٹر ثناء اﷲ خان اور میڈیا انچارج سمیع اﷲ داوڑ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :