صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ کا مظفر گڑھ کے علاقہ کوٹ ادومیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

جمعرات 30 جولائی 2015 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مظفر گڑھ کے علاقہ کوٹ ادومیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کشتی میں بیٹھ کر علاقہ میں سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو فوڈ ہیمپرز اور ادویات فراہم کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مظفر گڑھ کی انتظامیہ کو 1500 ٹینٹ اور 8000 فوڈ ہیمپرز، 10 ہزار منرل واٹر کی بوتلیں، 1500 مچھر دانیاں، 1500 چٹائیاں فراہم کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 24 ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں جہاں انتظامیہ کی طرف سے تینوں وقت کا کھانا باقاعدگی سے فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی میں گھرے 24275 افراد کو پانی سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :