وزیراعلیٰ پنجاب کا راجن پور میں سیلاب متاثرین کے ساتھ پیش آنے والے بد نظمی کے واقعہ کا نوٹس

سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، بدنظمی کا واقعہ کسی قیمت پر برداشت نہیں ‘شہبازشریف

جمعرات 30 جولائی 2015 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راجن پور کے علاقے پل پٹھان کے قریب سیلاب متاثرین کے ساتھ پیش آنے والے بد نظمی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او اور ڈی پی او راجن پور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی کہ واقعہ کے حوالے سے رپورٹ آج ہی وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،سیلاب متاثرین کے ساتھ بدنظمی کا واقعہ کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔