افغا ن حکومت اور طالبان میں امن مذاکرات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

مذاکرات کا دوسرا مرحلہ افغان حکومت کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ،رپورٹ

جمعرات 30 جولائی 2015 18:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) افغا ن حکومت اور طالبان کے درمیان آج جمعہ کو اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے نواحی سرد علاقے مری میں آج جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ افغان حکام اور طالبان کے درمیان ہونے والا تھا مذاکرات کا دوسرا مرحلہ افغان حکومت کی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے ۔

مذاکرات کا اگلا مرحلہ بہت جلد منعقد ہوگا افغان حکومت نے مذاکرات کو ملتوی ہونے والی درخواست میں تاریخ اور جگہ کا فی الحال کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذاکرات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں افغان حکام کی جانب سے ملتوی ہونے کی درخواست کے بعد مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے تاریخ اور جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے یہ بھی امکان ہے کہ مذاکرات کا مقام بھی تبدیل کردیا جائے ۔

واضح رہے کہ تحریک طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں ان کی ہلاکت کے بعد تحریک انصاف کی 90رکنی شوریٰ نے طالبان کے نائب امیر ملا اختر منصور کو امیر مقرر کرنے کا ا علان کیا ہے، تحریک طالبان کے نو منتخب امیر ملا اختر منصور کی جانب سے مذاکرات جاری رکھنے کی حمایت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :