پاکستان نے گرداس پور حملے کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 17:59

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) پاکستان نے گرداس پور حملے کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارت کے شہر گرداس پور حملے کے حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان افسوسناک ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ بھارت کے پاس گرداس پور حملے کے حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو انہیں سامنے لائے۔پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتاہے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ نے گرداس پور حملے میں ملوث افراد کا پاکستان سے آنے کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :