چوہدری شجاعت اورپرویز الٰہی کا مسلم کانفرنس کے رہنما سعید انقلابی کے انتقال پر افسوس کااظہار

جمعرات 30 جولائی 2015 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی راہنما چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ کے سسر اور مسلم کانفرنس کے رہنما سعید انقلابی کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے، دونوں راہنماؤں نے لندن سے ٹیلی فون پر سردار عبدالرازق سے دلی افسوس کا اظہار کیا اور انکی خیریت بھی دریافت کی، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی وفات کو بھی قومی سانحہ قرار دیا اور تحریک آزادی کے لئے شاندارخدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ، دونوں راہنماؤں نے مرحومین کی مغفرت ، بلندی درجات اور سردار عبدالرازق خان ایڈوکیٹ کی صحت یابی کے لئے دعا کی ، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزراء چوہدری وجاہت حسین ، سردار آصف نکئی، مرکزی سینئر نائب صدر اور وزیر اعظم کے سابق مشیر چوہدری امتیاز احمد رانجھا ، پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے سردار عبدالرازق خان کی رہائش گاہ راولپنڈی جاکر ان سے ملاقات کی اور انکی خیریت دریافت کی اور انکے مرحوم سسر کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی ، مسلم لیگی راہنماؤں نے کہا کہ سردار عبدالرازق مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس کا مقدمہ جرات اور بہادری سے لڑا، غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگی قیادت ان کے ساتھ ہے ، دریں اثناء مسلم لیگی راہنما چوہدری وجاہت حسین، چوہدری امتیاز احمد رانجھا، سردار آصف نکئی او ر مصطفی ملک نے راولپنڈی میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا کی عیادت کی اور انکی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :