بھارتی میڈیا یعقوب میمن کی آخری خواہش منظر عام پر لے آیا

جمعرات 30 جولائی 2015 17:37

بھارتی میڈیا یعقوب میمن کی آخری خواہش منظر عام پر لے آیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جولائی2015ء) 1993میں ممبئی حملوں میں مالی معاونت کے الزام میں سزائے موت کی سزا پانے والے یعقوب میمن کو جب بتایا گیا کہ ان کی پھانسی موخر کرنے کی تمام تر امیدیں ختم ہوچکی ہیں تو پھر انہوں نے آخری خواہش اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے کی کی جس پر جیل حکام نے یعقوب میمن نے ا ن کی بیٹی سے ان کا ٹیلیفونک رابطہ کروایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل حکام نے ان کے بھائی سلیمان سے ملاقات کے کچھ گھنٹوں بعد ان کی بیٹی سے بات کروانے کیلئے انتظامات کیے ،جیل حکام کا کہنا تھا کہ وہ نہایت خوش حالت میں اپنی بیٹی سے بات کر رہے تھے ۔جیل ذرائع کا کہناتھا کہ وہ اپنی بیٹی کے سامنے تو نہایت بہادری سے بات کرتے رہے لیکن وہ اپنے بھائی کے سامنے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنی بیوی اور بیٹی کو یادکرنے لگے ۔محمد یعقوب کی بیوی اور بیٹی سے ملاقات ناگ پور جیل میں گزشتہ ہفتے کو ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :