Live Updates

حکمرانوں نے پانی کے ذخائر نہ بنا کر عوام کو سیلاب کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈراحمد رضا ما نیکا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 30 جولائی 2015 17:32

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے این اے 165 سے ٹکٹ ہولڈر میاں احمد رضاخان ما نیکا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے دور حکومت میں ڈیمز نہ تعمیر کر نے کی غلطیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،حکمرانوں نے ملک میں پانی کے ذخائر نہ بنا کر عوام کو سیلاب کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ہر سال سیلاب سے تباہی سے ہزاروں لوگوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ملک میں مو جود سیلاب صورتحال کی ذمہ دار مسلم لیگ ن ہے ۔اگر حکومت گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے سبق سیکھ کر بروقت اقدامات کئے جاتے تو اتنی بڑی تباہی سے بچا یا جا سکتا تھا ،کسی نے ملک میں ڈیمز بنانے کی پالیسی اختیار نہیں کی، انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم کو فوری اتفاق رائے بنایاجائے تو سیلاب کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے وہیں پاکستان بجلی کے بحران سے بھی نکل جائے گا مگر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد کی خاطر کالا باغ ڈیم کو نظر انداز کررکھا ہے، کسی کو ملک اور عوام سے کوئی غرض نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات