Live Updates

عمران خان کا پارٹی ممبران کو ہراساں ، بلیک میل یا زچ کرنے کی کوشش پر تحریک چلا نے اعلا ن

جمعرات 30 جولائی 2015 17:24

عمران خان کا پارٹی ممبران کو ہراساں ، بلیک میل یا زچ کرنے کی کوشش پر ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ممبران کو ہراساں ، بلیک میل یا زچ کرنے کی کوشش کی تو قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پنجاب کی صوبائی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ممبران مستعفی ہوکر ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، مہنگائی اور بلاجواز عوام پر تھونپے جانے والے ٹیکسوں پر بھرپور عوامی تحریک چلائی جائے گی اس سلسلہ میں تحریک انصاف کی قیادت نے صوبائی اور ضلعی سطح کے عہدیداروں کو انجمن تاجران ، ٹرانسپورٹرز ،دکانداروں اور چھوٹی فیکٹری مالکان اور یونین کے نمائندوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور اس کے خاندان کے ساتھ ساتھ قریبی رفقاء کی یہ خواہش ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ کو قومی اسمبلی اور دیگر اداروں میں شامل کرکے قومی دھارے میں لایا جائے تاکہ ملک میں بدامنی کی لہر نہ پھیل سکے جبکہ مسلح افواج ملک میں پہلے ہی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب شروع کررکھی ہے جس سے دہشتگردوں کا کافی حد تک خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی جیسے شہر میں بھی امن وامان کا مسئلہ میں نہ صرف بہتری آئی ہے بلکہ وہاں کے تاجر صنعتکار اور دکانداروں میں بھی اطمینان کی لہر دوڑی ہوئی ہے اس لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے دیگر ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں حکومتی پالیسیوں میں شامل کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :