ساہیوال ، زمیندار کے مقدمہ قتل کا فیصلہ، ملزم کو عمر قید سخت اور دو لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا

جمعرات 30 جولائی 2015 17:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد نعیم شیخ نے زمیندار محمد انور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نعیم ارشد کو عمر قید سخت اور دو لاکھ رو پے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جر مانہ مزید چھ ماہ قید سخت سزا بھگتنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تین ملزموں کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزموں نے چک 6/90آر میں 14مئی 2011کو اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے محمد انور کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔ پولیس نے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ قادر آباد سے قبل شرح آپریشن کے دوران 13مشتبہ جنوبی وزیرستان پشاور اور گھوٹکی کے افراد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :