نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن میں سی ۔ٹی سکین کا افتتاح

جمعرات 30 جولائی 2015 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)وزیر مملکت برائے کیڈ بیر سٹر عثمان ابراہیم نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن(نرم) میں سی ٹی سکین ٹیسٹ مشین کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر وزارت کے اعلی حکام کے علاوہ ڈائر یکٹر نرم اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سرکاری طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی میں واضح بہتری نظر آئی ہے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی سکین عوام الناس خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اس موقع پر وزیر کیڈ کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر مملکت نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ابتدائی مراحل میں مسائل کی تشخیص کریں تا کہ بروقت اقدامات لے کر مسائل کو حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائر یکٹر نرم فضل مولا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرم ہسپتال غریب اور لا چار مریضوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،ادارہ نے ۵۰۰۲ کے زلزلہ کے متاثرین کا علاج معالجہ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آئے ہوئے غریب اور لاچار لوگوں کے علاج میں کسی قسم کوتاہی نہیں برتا اور اسی عظم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔