جیکب آباد سول اسپتال سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 30 جولائی 2015 17:09

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)جیکب آباد پولیس کی جانب سے جیکب آباد سول اسپتال سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے ایک شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔چور کی تحویل سے ماسٹر کی برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع سول اسپتال میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے ایک چور اکبر پیچوہو کو مددگار پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگرفتار ملزم سے ماسٹر کی بھی برآمد کی گئی ہے۔