" بلین ٹری سونامی فار سٹیشن " منصوبہسے خیبر پختونخوا کی معیشت کو تقویت ملے گی۔ محمد اشتیاق ارمڑ

جمعرات 30 جولائی 2015 17:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے جنگلات و ماحولیات محمد اشتیاق اُرمڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں جنگلات کے رقبہ میں اضافہ اور ماحولیاتی ترقی پر جنگلات کے بہتر اثرات کیلئے حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے تشکیل شدہ جامع منصوبہ " بلین ٹری سونامی فار سٹیشن " کے تحت اب تک صوبہ بھر میں 11 ملین پودہ جات، 2415 ملین پرائیویٹ نرسریاں جبکہ 235 ھیکٹر حکومتی نرسریاں لگائی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے میں جنگلات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر فیض الباری ، چیف کنزرویٹر پشاور صدیق خٹک ، چیف کنزرویٹر ملاکنڈ افسراللہ وزیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر بریفنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر کو بتایا گیا کہ سال 2014-15 کیلئے 1912ملین روپوں کی منظوری دی جا چکی ہے جسمیں سے 716.37 ملین جای کئے گئے اور 440 ملین روپے حرچ کئے گئے۔

(جاری ہے)

محمد اشتیاق ارمڑ نے اجلاس کو بتایا کہ پائیدار بنیادوں پر ماحولیاتی ترقی کیلئے جنگلات انتہائی ضروری ہیں جو زمینی کٹاوٴ ،آندھیوں کی روک تھام اور سیلا ب کی تباہ کاریوں کے خلاف ڈھا ل کا کام دیتے ہیں اس کے علاوہ جنگلات فضائی آلودگی اور درجہ حرارت کو معتدل رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ایک طرف صوبے کی معیشیت مضبوط ہوگی تو دوسری طرف نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقعے فراہم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تشکیل شدہ ٹاسک فورس نے مختلف تجاویز دیں تھی جن میں جنگلات کا رقبہ 19 فیصد سے 22 فیصد تک بڑھانا ، محفوظ رقبہ جات کو وسعت دینا، ماحولیاتی آلودگی سے آب وہوا کو پاک کرنا ، صاف پانی اور نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا شامل تھیں ان تجاویز پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے مشیر نے واضح کیا کہ پورے صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کا مقررہ خدف حاصل کرنے کیلئے ہر سال 250 ملین پودہ جات اُگانے اور لگانے کیلئے اس پراجیکٹ کا جاری رہنا انتہائی ضروری ہے۔ جس سے صوبہ سر سبز و شاداب ہوگا