سول تھانہ ملاکنڈ ہسپتال کا دورہ۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ۔ شکیل خان ایڈوکیٹ

جمعرات 30 جولائی 2015 17:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کے غریب عوام کے مسائل حل کرنے ، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال تھانہ ملاکنڈ ایجنسی کے دورے کے دوران عملے سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکند ڈاکٹر عبدالوکیل ، انچارج ہسپتال ڈاکٹر غلام حُسین رکن قومی اسمبلی جیند اکبر خان کے ایڈوائزر تھانہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری جیند اقبال اور علاقے کے نو منتخب عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔

قبل ازیں ہسپتال کے انچارج نے معاون خصوصی کو ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور ہسپتال کو درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں صحت و تعلیم جو انتہائی اہم شعبے ہیں پر کوئی توجہ نہ دی گئی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو نہ صرف جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے بلکہ مختلف ہسپتالوں کو اپ گریڈ بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے ڈاکٹروں کے مسائل اور مشکلات کو غور سے سننے کے بعد یقین دلایا کہ ڈاکٹر برادری دل جمعی سے دکھی انسانیت کی خدمت کریں جو باعث ثواب بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال تھانہ کوکیٹگری ڈی کا درجہ دینے اور ڈاکٹر ز کالونی کی تعمیر کے سلسلے میں وہ خود وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رابطہ کرینگے۔بعد ازاں شکیل خان ایڈوکیٹ ہسپتا ل کے مختلف وارڈوں میں گئے او روہاں موجود مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔