محکمہ معدنیات میں ایک ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے پیش نظر تفصیلات اکھٹی کر لی گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 17:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) محکمہ معدنیات میں ایک ہزار سے زائد بھرتیوں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے پیش نظر تفصیلات اکھٹی کر لی گئی ہے اورآج جمعہ کے روز اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمری تیار کر کے چیف سیکرٹری کو ارسال کریگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ معدنیات پشاور سمیت صوبے بھر میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات احتساب کمیشن اور حکومتی اداروں کی جانب سے گزشتہ روز طلب کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ دو سالوں کے دوران ایک ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئی ہیں میرٹ کے خلاف ہونے والی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیدیا جائے گا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتیوں کو منسوخ کرنے کے لئے محکمہ معدنیات کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تفصیلات صوبائی حکومت کو ارسال کی ہے ۔ جبکہ بعض اہم شخصیات کے قریبی رشتہ دار جو کہ میرٹ کے خلاف بھرتی ہو ئے ہیں کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا ۔ محکمہ معدنیات میں دیگر اہم امور کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔