کیسکوکااپنے تمام نادہندہ صارفین کو خصوصی رعایت دینے کااعلان

جمعرات 30 جولائی 2015 17:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وزارت پانی وبجلی کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے اپنے تمام نادہندہ صارفین کو خصوصی رعایت دینے کااعلان کردیاہے۔ جس کے تحت بجلی کے بلوں کی مدمیں واجبات کی ادائیگی کومزیدآسان بنانے کے لئے صارفین کومزید سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نادہندہ صارفین اپنے ذمہ واجب الادابجلی کے بل اداکرکے اس سہولت سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں صارفین کی جانب سے30 جون 2012 تک کے واجب الادا بلوں کی ادائیگی پرخصوصی رعایت دی جائے گی اس سلسلے میں مذکورہ بقایاجات31جولائی2015ء تک ادائیگی پر 30% فیصد رعایت دی جائیگی۔

اسی طرح 31 اگست 2015 تک بقایاجات کی ادائیگی پر25 فیصد جبکہ30 ستمبر2015تک بقایاجات کی ادائیگی پر 20%خصوصی رعایت دی جائے گی۔کیسکونے اپنے تمام ناہندہ صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ وزارت پانی وبجلی کی اس سہولت سے فائدہ اُٹھاکر اپنے ذمہ واجب الادارقم فوری طورپرجمع کریں تاکہ اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکومزیدبڑھائی جاسکے۔