پولیس چوکیوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے انتظامات مکمل

جمعرات 30 جولائی 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)پولیس چوکی گوٹریالہ میں مبینہ دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے بعد تمام تھانوں اور دور دراز کے علاقوں میں واقع پولیس چوکیوں کی سکیورٹی کو سخت کر دی گئی ہے جبکہ حکومتی ہدایت کی روشنی میں آئی جی پولیس نے تمام چوکیوں پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کے مطابق چوکیوں میں تعینات عملہ کو جدید اسلحہ فراہم بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناگہانی اافت سے بچا جا سکے۔