رواں ہفتے 16 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجموعی تعداد 172 ہوگئی،تین مجرموں کی پھانسی موخر

جمعرات 30 جولائی 2015 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)پنجاب کی کی مختلف جیلوں میں رواں ہفتے سولہ افراد کو پھانسی دی گئی جس کے بعد پاکستان بھر میں سزائے موت کی سزا کے بعد تختہ دار پر لٹکائے جانے والے خطرنال مجرموں کی تعداد172 ہوگئی ہے۔ تاہم اڈیالہ جیل میں قید مجرم اخلاق احمد ،جہلم کی ڈسٹرکٹ جیل میں سسر کو قتل کرنے والے مجرم اسلم اور اس کے بھائی کی پھانسی موخر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی طارق کو پھانسی دی گئی۔مجرم طارق نے پندرہ برس قبل دیرینہ عداوت پر مخالف کو قتل کر دیا تھا۔بہاولپور سنٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اسرار نے زمین کے تنازع پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں دو افراد کو قتل کرنے والے مجرموں جہانداد خان اور ارشد کو پھانسی دے دی گئی۔ہاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 172 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔