ایف آئی اے پنجاب کی چھاپہ مار ٹیم کی کارروائی

جمعرات 30 جولائی 2015 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کی چھاپہ مار ٹیم نے سوئی گیس چوری کرنیوالے ملزم کو گرفتارکرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی کہ جی ٹی روڈ پر فرنس مل میں گیس چوری کی جارہی ہے ۔ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔

(جاری ہے)

چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر عبدالقیوم‘ ناصر اعوان اور سب انسپکٹر محمد عاشق کے علاوہ سوئی نادرن گیس کے ڈسٹری بیوشن انجینئر چوہدری شرافت بھی موجود تھے۔

چھاپہ مار ٹیم نے جی ٹی روڈ پر واقع ریاض کاشف فرنس مل پر چھاپہ مارا جو مین سپلائی لائن سے بائی پاس کرکے ڈائریکٹ گیس چوری کررہا تھا۔ جس سے سوئی گیس کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جارہاتھا۔ ایف آئی اے اور سوئی نادرن گیس کے مشترکہ چھاپہ کے نتیجہ میں گیس چوری کی واردات میں ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے