مسافر ٹرینوں میں جگہ کم پڑ گئی ‘ شہری زلیل وخوار

جمعرات 30 جولائی 2015 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ٹرینوں میں سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں کے رش کی وجہ سے مسافر ٹرینوں میں جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث شہری زلیل وخوار ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف ریلوے حکام نے شہریوں کی پریشانی کے ازالہ کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اس حوالے سے ریلوے حکام کی بے حسی کو دیکھتے ہوئے ٹرین مسافروں کی بڑی تعداد روڈ ٹرانسپورٹ کی طرف راغب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹرینوں میں زیادہ رش لاہور‘ کراچی ریلوے سیکشن پر دیکھنے میں آرہاہے جبکہ ریلوے افسران نے شہریوں کے مسائل سننے سے کتراتے ہوئے اپنے دفاتر کے دروازے عام شہریوں کیلئے بندکردئیے ہیں۔ رابطہ کرنے پر دفاتر سے بتایا جاتا ہے کہ صاحب میٹنگ میں ہیں اس سلسلے میں جے ٹی او کو چنگ سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ریلوے انتظامیہ نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر لاہور ‘ کراچی کے درمیان چلنے والی صرف ایک ٹرین میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ بوگی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بکنگ کل سے ہوگی