پاکستان نیوی کے ریلیف آپریشن ”مدد“ کے دوران 1161 افراد بحریہ کے ریلیف کیمپس میں منتقل

جمعرات 30 جولائی 2015 16:55

کراچی ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان نیوی کے ریلیف آپریشن ”مدد“ آپریشن کے دوران پاکستان نیوی کی امدادی ٹیموں نے ضلع خیر پور،سکھر اور گھوٹگی سے1161 افراد کو باحفاظت نکال کربحریہ کے قائم کردہ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پا ک بحریہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن ”مدد“جاری ۔ ہے۔ پاک بحریہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو امدادی سامان کی فراہمی کے لئے سجاول، خیر پور، سکھر اور گھوٹگی میں فلڈریلیف کیمپس قائم کر دیئے ہیں۔