سندھ میں بارشوں کے آغا ز پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ٹیلیفون پرصورتحال سے آگاھی حاصل کی تھی ، قائم علی شاہ

جمعرات 30 جولائی 2015 16:54

سکھر ۔30جولائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے آغا ز پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انہیں ٹیلفون کیا اور ان سے کراچی اور اندرون سندھ کے حالات پر بات ہوئی ،وزیر اعظم نے وفاق کی جانب سے ممکنہ تعاون کا بھی کہا ،یہ بات انہوں نے گزشتہ شب سرکٹ ہاوٴس سکھرمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں بتائی، وزیر اعلی سندھ وزیر اعلی نے بار ش کے نقصانات اور صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا،وزیر اعلی سندھ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بارشوں کا سلسلہ رک جانے کے بعد صوبہ پنجاب کا دورہ کریں گے، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی بروقت صفائی کرائی گئی جس کے باعث پانی جمع نہیں ہوا اور جلد نکاس ہوگیا، سیلابی صورتحال کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گڈو کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے جو آئند ہ دو تین رو ز مذیدجاری رہیگی تاہم بعد ازاں آنے والے پانی کے نتیجہ میں سیلابی پانی میں اضافہ کا امکان ہے تاہم ماہرین کی رائے میں سات ساڑھے سات لاکھ لیوسک سے زائد پانی نہیں آئے گا ، نو لاکھ کیوسک تک کیلئے بھی ہم تیار ہیں ضرورت کے مطابق بندوں کو مضبوط کیا گیا ہے، آرمی نیوی اور آبپاشی صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ کے لوگ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :