دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے تین کانسٹیبلان کو 50، 50ہزار روپے نقد انعام اداکردیاگیا

جمعرات 30 جولائی 2015 16:50

فیصل آباد ۔30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)دہشت گردوں کے ساتھ ڈی گراؤنڈ پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے تین کانسٹیبلان شعیب پیٹی نمبر 7075،غلام مصطفی پیٹی نمبر6659،ذیشان پیٹی نمبر6734 کو 50،50ہزار روپے نقد انعام فراہم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی خصوصی ہدایت پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد افضال احمدکوثر نے دیگرافسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال فیصل آباد کادورہ کیااور وہاں زیر علاج زخمی پولیس کانسٹیبلان کی عیادت کی ۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے بھی کہاکہ وہ زخمی پولیس کانسٹیبلان کو اعلیٰ معیار کی تمام ممکن علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچائیں اور اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی سے گریز کیاجائے۔ انہوں نے بہادری سے دہشت گردوں کامقابلہ کرنے پر مذکورہ پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔