تیز رفتار ٹرک نے اے ایس آئی کی 16سالہ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا

جمعرات 30 جولائی 2015 16:49

فیصل آباد ۔30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)پولیس تھانہ ستیانہ فیصل آبادکے علاقہ چک نمبر 40ج ب کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر پولیس اے ایس آئی کی 16سالہ بیٹی کو کچل کر موت کی آغوش میں پہنچادیا،پولیس ذرائع نے بتایاکہ اے ایس آئی محمدیعقوب کی 16سالہ بیٹی ثناء چک نمبر 40ج ب کے قریب سڑک کراس کرنے کیلئے کھڑی تھی کہ اسی اثناء میں مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہو کر اسے بری طرح کچل دیا، انہوں نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام جائے حادثہ پرپہنچے اور زخمی ثناء کو ہسپتال منتقل کیا جارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کرڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں ، مزید برآں ثناء کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے