کوئٹہ ، حکومت عوام کو پانی ،صفائی کی بہتر سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،عبدالمالک بلوچ

جمعرات 30 جولائی 2015 16:19

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کوئٹہ کے عوام کو پینے کے صاف پانی اور صفائی کی بہتر سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے مئیر کوئٹہ اور میں بعض اوقات مافیا کے ہاتھوں بے بس ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوان معاشرے کی ضرورت ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ایسے افراد کی سرپرستی کرے ہمارے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشن ناکام ہو چکے ہیں جنہیں ہم کروڑوں روپے تنخواہ دے رہے ہیں اگر ہم انہیں بہتر نہ کر سکے تو کون کرے گاہمیں اپنی خامیاں دور کرنی چائیے انہوں نے کہا کہ بیس سال قبل ہم پیداوار میں خود کفیل تھے مگر آج بلوچستان میں اشیاء ضرورت کی تمام چیزیں باہر سے آرہی ہیں انہوں نے کہا کپ صوبے کے معاشرے کو پیداواری سوسائٹی بنانے کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جہاں 55فیصد نوجوان بے روزگار ہوں تو وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اربوں روپے صرف بجٹ پر لگا رہے ہیں اس بار بجٹ میں امن وامان کے لئے دس ارب روپے اضافی رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ امن وامان پر خرچ کی جانے والی خطیر رقم صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر خرچ کی جاتی تو آج بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتی صوبے کو پر امن بنانے کے لئے ضروری ہے کہ خدمات کو ایمانداری سے انجام دیا جائے اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان سکلڈ ڈولپمنٹ فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔