کراچی، حیدر آبا جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے 13میں9نوجوان گھروں کو پہنچ گئے

جمعرات 30 جولائی 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)کراچی سے لاپتہ ہونے والے 13میں سے 9افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ گھروں کو واپس لوٹنے والے کسی بھی فرد اور ان کے اہلخانہ نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی سے گذشتہ روز حیدرآباد کیلئے روانہ ہونیوالے 13دوست اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جن کی بازیابی کیلئے اہلخانہ نے گلستان جوہر میں احتجاجی دھرنا دیا جو رات کو پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد رات گئے لاپتہ افراد میں سے 9افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ میڈیا کی جانب سے ان افراد اور ان کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو کسی نے بھی میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔