این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی

جمعرات 30 جولائی 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو اسپیکر قومی اسمبلی کے وکلا ء نے درخواست کی کہ سردار ایاز صادق کے سینئروکیل اسجد سعید ملک سے باہر ہیں لہٰذا کیس کی سماعت 22اگست تک ملتوی کردی جائے۔ ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس آخری مراحل میں ہے ، اتنی لمبی تاریخ نہیں دی جاسکتی ۔ٹربیونل نے کیس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔