سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر نکاسی آب کے ازخود کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

جمعرات 30 جولائی 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر نکاسی آب کے ازخود کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر تے ہوئے لاہور کے ڈرینج منصوبوں اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے از خود کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ایم ڈی واسا نے موقف اپنایا کہ مختلف منصوبوں پر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے ڈرینج منصوبے مکمل نہیں ہوپارہے۔سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر نکاسی آب کے لیے چوبرجی ڈسپوزل اسٹیشن جلد فنکشنل ہوجائے گا۔ عدالت نے کہا کہ لگتا ہے بارش ہوتو آپ کو شہر کی صورتحال دکھائی جائے۔ جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :