آئندہ ماہ روس سے ایل این جی درآمد کامعاہدہ طے پانیکاامکان

جمعرات 30 جولائی 2015 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) توانائی بحران پرقابوپانے کے لیے آئندہ ماہ روس کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، قطر سے پندرہ سال کے لیے ایل این جی کے درآمدی معاہدے کو آئندہ ماہ حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کو اس وقت یومیہ دوہزار ملین کیوبک فیٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے، اس ضمن میں قطر سے آئندہ پندرہ سال کے لیے ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے ایل این جی معاہدے کے حوالے سے مطلوبہ انفرااسٹر کچر ڈیولمپنٹ مکمل کرلیا ہے۔ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ماہ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، واضح رہے کہ کراچی پورٹ قاسم کے ذریعے پاکستان قطر سے اب تک ایل این جی کے سات کارگو درآمد کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے آئندہ ماہ روس کے ساتھ بھی ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔