اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

جمعرات 30 جولائی 2015 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی، پٹرول کی قیمت میں 2روپے 69پیسے فی لیٹر کمی کی سفار ش ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 48پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری تیار کر کے وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2روپے 69پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 48پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 33پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 31جولائی کو وزارت پٹرولیم میں کیا جائے گا اور پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا

متعلقہ عنوان :