وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن میں سی ، ٹی سکین کا افتتاح

جمعرات 30 جولائی 2015 16:11

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیر مملکت برائے کیڈ بیر سٹر عثمان ابراہیم نے جمعرات کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹیشن میڈیسن میں سی ۔ٹی سکین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی میں واضح بہتری نظر آئی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائم منسٹر میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی سکین عوام الناس خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اس موقع پر وزیر کیڈ کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر مملکت نے اس سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ابتدائی مراحل میں مسائل کی تشخیص کریں تا کہ بروقت اقدامات لے کر مسائل کو حل کیا جائے۔