گورداس پور حملہ‘بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان سے متعلق بیان ‘ راجیا سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی

جمعرات 30 جولائی 2015 16:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے گورداس پور حملے سے متعلق بیان پر راجیا سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، اپوزیشن اراکین نے سپیکر کی نشست کا گھیراؤکر لیا اور نعرہ بازی شروع کر دی جس کے بعد سابق بھارتی صدر عبدالکلام مرحوم کے احترام میں اجلاس کل جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے راجیا سبھا میں بیان دیا ہے کہ گورداس پور حملے میں ملوث دہشتگرد پاکستان سے آئے تھے۔بھارتی وزیر داخلہ کے بیان دیتے ہی اپوزیشن اراکین نے سپیکر کی نشست کا گھیراؤکر لیا اور نعرہ بازی شروع کر دی جس کے بعد سابق بھارتی صدر عبدالکلام مرحوم کے احترام میں اجلاس کلجمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :