آئی جی پنجاب کا کالعدم تنظیم کے نام پر احتجاج یا ریلی نکالنے والے ہر شخص کو فوری گرفتار کر نے کا حکم

جمعرات 30 جولائی 2015 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے تمام ضلعی افسران سے میٹنگ کرکے ہدایت کی ہے کہ کالعدم تنظیم کے نام پر احتجاج یا ریلی نکالنے والے ہر شخص کو فوری گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی 2بیٹوں سمیت 14 دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد آئی جی پنجاب نے تمام ضلعی افسران سے ہنگامی میٹنگ کی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیار رہنے اور حفاظتی اقدامات کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :