قومی اسمبلی، 5آرڈیننسوں کی مدت ختم ہونے پر 120دنوں کی مزید توسیع کی منظوری دیدی گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں حکومت نے پہلے سے جاری کئے گئے 5آرڈیننسوں کی مدت ختم ہونے پر ان میں 120کی مزید توسیع حاصل کرلی ہے، ایوان نے اتفاق رائے سے پانچوں آرڈیننسوں میں 120دنوں کی توسیع کی منظوری دی،4آرڈیننسوں میں توسیع کی تحریکیں وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے جبکہ ایک تحریک وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے منظوری کیلئے ایوان میں پیش کی، ایوان نے جن آرڈیننسوں کی مدت میں 120 دنوں کی مزید توسیع دی ان میں حفاظتی اقدامات ترمیمی آرڈیننس 2015، متلافی محصولات آرڈیننس 2015، مانع اغراق محصولات آرڈیننس 2015، نیشنل ٹیرف کمیشن آرڈیننس 2015 اور پاکستان کے قوانین کی اشاعت و انضباط آرڈیننس2015 شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :