Live Updates

وزیراعظم ہمیں آئینی طور پر مطمئن نہیں کرسکے ، پی ٹی آئی اراکین استعفیٰ دیکر خود بخود اپنی رکنیت ختم کروا چکے ہیں ، ماورائے آئین کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ، وزیراعظم اچھے دل والے ہیں ، انہوں نے دھرنوں کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا ، آئینی طور پر اپنے فیصلے سے آج حکومت کو آگاہ کریں گے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاپریس کانفرنس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 30 جولائی 2015 16:01

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اجلاس میں ہمیں آئینی طور پر مطمئن نہیں کرسکے ، پی ٹی آئی اراکین استعفیٰ دیکر خود بخود اپنی رکنیت ختم کروا چکے ہیں ، ماورائے آئین کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ، وزیراعظم اچھے دل والے ہیں ، انہوں نے دھرنوں کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا ، آئینی طور پر اپنے فیصلے سے آج حکومت کو آگاہ کریں گے ۔

جمعرات کو پریس کانفرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ماورائے آئین معاہدوں کو کوئی قانونی حیثیت نہیں ، ہم دلیل کی بنیاد پر بات کرتے ہیں ، ہمیں دلیل سے سے قائل کیا جائے اور آئینی طور پر کوئی درمیان راستہ نکالنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

40 غیر حاضری کا فیصلہ ووٹنگ سے ہوسکتا ہے مگر استعفیٰ دینے کے بعد خود بخود اسمبلی رکنیت ختم ہوجاتی ہے ۔

ماضی میں ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جن میں استعفیٰ منظور ہوگیا تھا ، ہمیں آئین کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے ، ہمارا نقطہ نظر آئینی ہے ، سیلاب پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان قوانین کو مانتی ہے جو پارلیمنٹ منظور کرتی ہے ۔ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :