Live Updates

تحریک انصاف کا پارٹی آئین کا نیا مسودہ تیار،صدر کا عہدہ ختم کر دیا گیا

جمعرات 30 جولائی 2015 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا نیا مسودہ تیار کرلیا، پارٹی صدر کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا،کور کمیٹی 40ارکان پر مشتمل ہو گی،24 منتخب جبکہ 16کو چیئرمین نامزد کرے گا، وفاقی سطح پر الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تحریک انصاف نے پارٹی آئین کا نیا مسودہ تیار کرلیاہے، پارٹی صدر کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے آئین کے مطابق کور کمیٹی 40ارکان پر مشتمل ہو گی،24 منتخب جبکہ 16کو چیئرمین نامزد کرے گاجبکہ وفاقی سطح پر الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، پارٹی کا مستقل سیکرٹریٹ بھی ہو گا، پارٹی کی 10 مختلف سطحوں پر تنظیمیں ہوں گی، پارٹی عہدیدار دو سال کیلئے منتخب ہوں گے، کور کمیٹی سی ای سی، اوورسیز باڈی ، نیشنل آرگنائزیشن کا حصہ ہو گی۔مسودہ تیار کر کے منظوری کیلئے پارٹی کے چیئرمین اور ان کی لیگل ٹیم کے پاس بھجوا دیا گیا ہے، پارٹی چیئرمین اور لیگل ٹیم اس کی منظوری دے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :