کرک ‘جعلی ووٹ پول کرنے پر خاتون سمیت دو افرادگرفتار

جمعرات 30 جولائی 2015 15:49

کرک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ضلع کرک میں 70 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کے دور ان جعلی ووٹ پول کرنے پر ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آر او کرک شعیب جدون کے مطابق جعلی ووٹ ڈالنے پر ایک مرد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا خاتون کو خوجگی اور مرد کو شبلی بانڈہ پولنگ اسٹیشن سے جعلی ووٹ پول کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرک میں پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی دینے کیلئے ہنگو، ٹانک اور لکی مروت سے پولیس اہل کار طلب کئے گئے ہیں۔ جہاں صرف گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول سرہ خواہ خواتین پولنگ اسٹیشن پر 50 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ وارڈ بہادر خیل کے مشترکہ پولنگ اسٹیشن اناربانڈہ میں بیلٹ پیپرز وقت پر نہ پہنچ سکے جس کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ریٹرنگ آفیسر نواز وزیر کے مطابق پولنگ اسٹیشن اناربانڈہ میں وقت ضائع ہونے کے باعث پولنگ کے لئے اضافی وقت دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :