قانون اور انصاف کمیشن کا اجلاس ‘ کمیشن کی تشکیل نو کی تجاویز پر غور

جمعرات 30 جولائی 2015 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)قانون اور انصاف کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیشن کی تشکیل نو کی تجاویز پر غور کیاگیا۔

(جاری ہے)

کمیشن کے سیکرٹری نے بتایا کہ ضروری مالی و انسانی وسائل کی کمی کمیشن کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کررہی ہے۔انہوں نے اجلاس کو کمیشن کے سیکرٹریٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے متعین کردہ اہداف کے حصول کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں بتایا ۔