ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں ٹریفک کے حادثات میں چھ افراد جاں بحق ‘متعدد زخمی

جمعرات 30 جولائی 2015 15:40

ڈی جی خان/وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں ٹریفک کے حادثات میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اطلاعا ت کے مطابق ڈیرہ غازی میں بستی منانا کے قریب انڈس ہائی وے پر کار،ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث اووٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد کار میں جالگی حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اورپندرہ سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا گیا زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دوسری جانب بورے والا روڈ پر وہاڑی سے لاہور جانیوالی تیز رفتار مسافر بس نے مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو کچل ڈالا۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 74سالہ غلام فرید اور اسکی بیٹی حلیمہ بی بی اور پندرہ سالہ پوتا اشفاق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :