Live Updates

لاہور : سینئیر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے اعزاز میں ظہرانہ، چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 15:28

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : سینئیر صحافیوں اور انکر پرسنز کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے میں چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان بھی شریک ہوئے جس میں انہوں نے صحافیوں کو ملکی سیاسی صورتحال اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر نریفنگ دی.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ اضافی بیلٹ پیپرز منگوائے گئے تاہم انہوں نے تقریب میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرنے کا اعادہ کیا. انہوں نے صحافیوں سے پارٹی پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. واضح رہے کہ عمران خان کچھ دیر قبل ہی اہلیہ ریحام خان اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات