بنوں ‘ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ‘جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے

شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع

جمعرات 30 جولائی 2015 15:27

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ایف آر دریوہا ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ‘جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند مارے گئے ‘ اسلحہ بر آمد کرلیا گیا اطلاعات کے مطابق بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے ‘ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :