پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں پر غیر قانونی فنڈز جمع کرنے پر پابندی لگا دی

جمعرات 30 جولائی 2015 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ملک میں دہشت گردوں کی معاونت کیلئے ہونے والی فنڈنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں پر غیر قانونی فنڈز جمع کرنے پر پابندی لگا دی ہے جن کالعدم تنظیموں پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں ان میں ملتان میں الرشید ٹرسٹ (معمار ٹرسٹ) اور الرحمت ٹرسٹ، بہاولپور میں انصار اْمہ، سپاہ صحابہ اور تحریک غلبہ اسلام جبکہ گجرانوالہ میں جیش محمد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تنظیموں کے خلاف غیر قانونی فنڈز جمع کرنے کے الزام میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور ان کے اراکین کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :