قومی اسمبلی ‘ قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی انتخابی حد بندیوں اور انتخابی فہرستوں کے حوالے سے بلوں پر دو رپورٹیں پیش

جمعرات 30 جولائی 2015 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی انتخابی حد بندیوں اور انتخابی فہرستوں کے حوالے سے بلوں پر دو رپورٹیں پیش کر دی گئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد فہرست ہائے انتخابی (ترمیمی) بل 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے حلقہ ہائے انتخابات کی حد بندی (ترمیمی) بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے 4 جون 2015ء کو صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی۔ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان 4 جون 2015ء کو دونوں ایوانوں کو یکجا اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر ان سے اپنے گہرے تشکر کا اظہار کرتا ہے۔ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے تحریک کی تائید کی۔

متعلقہ عنوان :