قومی اسمبلی نے پانچ آرڈیننسز کی مزید 120 دنوں تک توسیع کیلئے قراردادوں کی منظوری دیدی

جمعرات 30 جولائی 2015 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی نے پانچ آرڈیننسز کی مزید 120 دنوں تک توسیع کیلئے قراردادوں کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی پاکستان کے قوانین کی اشاعت (انضباط) آرڈیننس 2015ء میں یکم اگست 2015ء سے مزید 120 دنوں کی توسیع کا فیصلہ کرتی ہے۔

ایوان نے قرارداد کی منظوری دیدی۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی حفاظتی اقدامات (ترمیمی) آرڈیننس 2015ء میں 25 جون 2015ء سے مزید 120 کی توسیع کرتی ہے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دیدی۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی متلافی محصولات آرڈیننس 2015ء میں 25 جون 2015ء سے مزید 120 دنوں کی توسیع کا فیصلہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دیدی۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی مانع اغراق محصولات آرڈیننس 2015ء میں 25 جون 2015ء سے مزید 120 دنوں کی توسیع کرتی ہے۔ قومی اسمبلی نے اس قرارداد کی بھی منظوری دیدی۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے قرارداد پیش کی کہ قومی اسمبلی نیشنل ٹیرف کمیشن آرڈیننس 2015ء میں 25 جون سے مزید 120 دنوں کی توسیع کرتی ہے۔

قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دیدی دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہدایت کی ہے کہ حلال اتھارٹی بل 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ 15 دنوں میں تیار کر کے ایوان میں پیش کی جائے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بل پر کمیٹی کو 15 دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔ سپیکر نے ہدایت کی کہ 15 دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :