اسلام آباد : سیکٹر آئی الیون میدان جنگ بن گیا، علاقہ مکینوں کو پولیس پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 15:10

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : اسلا آباد آئی الیون کی افغان بستی میدان جبگ کا روپ دھار گئی. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون ون میں ناجائز تجاوات کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن شدت اختیار کر گیا ہے،مشتعل افغان باشندے گھروں کو مسمار کئے جانے سے روکے جانے کے لئے چھتوں پر چڑھ گئے ہیں اور بار بار بلڈوزر کے آگے آ رہے ہیں اس دوران پولیس مظاہرین کو ہٹانے کے لئے آنسو گیس شیلنگ کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے اور لوگوں پر لاٹھی چارج بھی کیا جا رہا ہے جبکہ افغان باشندے مشتعل ہو کر رینجرز،پولیس اور انتظامیہ پر پتھراﺅ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کے پیچھے دھکیلنے کے لئے واٹر کینن بھی طلب کر لی گئی اس دوران بلڈوزر سے کچھ گھروں کو گرا بھی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس رینجرز اور سی ڈی اے کے اہلکار آپریشن میں مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں اور لیڈی پولیس بھی شریک ہیں،حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آبادنے کہا ہے کہ سیکٹر آئی الیون ون کی کچی آبادی خالی کرانے کے لئے دو بار نوٹس جاری کئے گئے تاہم احکامات پر عمل نہ ہوا،ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس کو اسلحہ استعما ل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔


واضح رہے کہ سیکٹر آئی الیون ون کی کچی آبادی میں 800سے زائد غیر قانونی گھر آباد ہیں یہاں2005میں غیر قانونی مکینوں نے قبضہ کر لیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی بستیوں کو خالی کروانے اور مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :