کراچی : سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کی امدادی مہم جاری، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی تیاریاں مکمل ہیں، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 14:46

کراچی : سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کی امدادی مہم جاری، کسی بھی ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی مہم جاری ہے.آئی ایس پی آر نے بتایا کہ متاثرین کو حفاظتی مقامات پر پہنچانے کا کام 27 جولائی سے جاری ہے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچو مینڈی کے امدادی کیمپ میں ادویات، اشیائے خوردو نوش اور دیگر ممکن سہولیات متاثرین سیلاب کو فراہم کی اجئیں گے جبکہ تمام سہولیات بنو عاقل چھاؤنی کی جانب سے فراہم کی جائیں گی.آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر شینک بند کی پختگی اور مضبوطی کا کام جاری ہے. تاہم کیس بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی تیاریاں بھی مکمل ہیں.