Live Updates

تحریک انصاف ہر محاز پر شکست کھا چکی ،شاہ محمود قریشی اب اپنے موقف کا دفاع نہیں کرسکتے ‘ راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 30 جولائی 2015 14:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اب اپنے موقف کا دفاع نہیں کرسکتے ۔شاہ محمودقریشی کی جمعرات کے روز پریس کانفرنس پرتبصرہ کرتے ہوئے راشدہ یعقوب شیخ نے کہاکہ تحریک انصاف ہر محاز پر شکست کھا چکی ہے ۔یہ جماعت روز اپناموقف تبدیل کرتی ہے ۔

کنٹینر کی سیاست کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔تحریک انصاف کے کارکنان اپنی قیادت کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پریشان ہے ۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عمران خان کی پالیسیوں سے تنگ آکر اڑان بھرنے کاسوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمعرات کے روز شاہ محمود قریشی جو کچھ کہا اس پر ملک بھر کے سیاسی حلقے حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے قائدین بتائیں کہ وہ کتنے موقف تبدیل کریں گے ۔

تحریک انصاف کا ہر روز موقف تبدیل ہونے سے یہ جماعت اپنا وقار کھو بیٹھی ہے۔خیبرپختون خواہ میں عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنامشکل ہوگیا ہے ۔وہاں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی بتائیں کہ خیبرپختون خواہ کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اب تک کیا کچھ کیا ہے ۔مسلم لیگ ن عوام کے مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل کررہی ہے۔ اگلے تین سال کے دوران عوام کے تعاون سے مہنگائی ، غربت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سرخروہوکر عوام کے پاس جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات