مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیگی‘مسز نسرین اختر ملک

جمعرات 30 جولائی 2015 14:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیگی،بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف مخلص کارکنوں کو ہی دیئے جائیں گے ، پاکستان مسلم لیگ (ن)حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان جماعت ہے ،حکومت وراثت میں ملے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، بجلی، گیس سمیت دیگر بحرانوں پر جلد قابو پالیا جائیگا، کامونکی کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار رانا اختر علی خان کی فتح خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جعلی دھرنے دینے والوں کو مستردکردیا عام اور ضمنی انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے مسلم لیگی کارکنوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی بلدیاتی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کیلئے کسی سے بھی زیادتی نہیں ہوگی اور مسلم لیگ ن قربانیاں دینے والے حقیقی کارکنوں اور ورکروں کو انکا حق دیکر اپنا وعدہ پورا کریگی۔

مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوا م کے مسائل حل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی قیاد ت دن رات کوشاں ہے۔ مسلم لیگ ن ملک کی تقدیر بدل کر عوام کو خوشحال کردیگی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں قیام امن کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔امن قائم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔حکومت ہر حال میں معاشرہ سے افراتفری اور شدت پسندی ختم کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔قیام امن کے لئے حکومت ہر سطح پر کوشش کررہی ہے ۔عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ دار ی ہے۔