راجن پور، نہر میں شگاف ڈالنے پر پولیس اور سیلاب متاثرین میں تصادم ، 10 افراد زخمی

جمعرات 30 جولائی 2015 14:36

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پل پٹھان کے قریب نہر میں شگاف ڈالنے پر پولیس اور سیلاب متاثرین میں تصادم سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو راجن پور کے علاقے پل پٹھان کے قریب نہر میں شگاف ڈالنے پر پولیس اور سیلاب متاثرین کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا، جس پر پولیس اہلکاروں نے سیلاب متاثرین پر لاٹھی چارج اور آنسو کے شیل فائر کئے، جس کی وجہ سے 10 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :